خانپور میں چینی کا ریٹ 82 روپے کلو مقرر مقرر

 رحیم یار خاں نیوز رپورٹ/ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں چینی کے نئے نرخ مقرر کر دیئے جس کے تحت ضلع کی حدود میں چینی فی کلو گرام82روپے فروخت ہو گی ۔ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے مطابق ضلع میں چینی کے غیر قانونی سٹاک پر بھی پابندی عائد ہے اگر کسی ڈیلرز کے پاس چینی زیادہ مقدار میں موجود ہے تو وہ مقامی انتظامیہ کو اپنے پاس موجود چینی کی مقدار ڈکلیئر کرے گا بصو رت دیگر ایسی چینی ذخیرہ اندوزی کے زمرہ میں آئے گی اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ذخیرہ کی گئی چینی کو بحق سر کار ضبط کر لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں چینی کی فی کلو گرام82روپے فروخت کو یقینی بنایا جائے جبکہ تمام دکاندار ان چینی کے نرخ نمایاں جگہوں پر آویزاں کرںے کے پابند ہونگے۔

Comments

Popular Posts