سرکاری ادارے تباہ کیوں ہو رہے ہیں

 اپنے ہی اداروں کے اپنے ہی 90%ملازمین ان کو تباہ و برباد کرنے پر تلے ہوۓ ہیں یہی وجہ ہے دراصل میرے وطن کی معیشت اور عالمی طور پر ساکھ کی کمی اور خرابی کی ۔کرپشن کرپشن اور کرپشن کسی چیز کی بھی کمی نہیں اس ملک میں سواۓ مینجمنٹ کی میگا کرپشن کے۔ ظاہر ہے جب اداروں کے سربراہ چور ہونگے تو دوسرے چھوٹے چوروں کو کس منہ سے روک سکتے ہیں؟ جن کے ذریعے کرپشن کی جاتی ہے اور پھر اسی کرپشن پر پردے انہی سے ڈلوانے ہوتے ہیں کرپشن کے داغ دھبے  انہی کے ذریعے مٹانے ہوتے ہیں یہ حکومت اسی نعرے کو لے کے عوام سے ووٹ لے کےآٸ اور پھر  اقتدار کے نشے میں شاید بھول چکی ہے کہ 3 سال حکومت کےگذر چکے باقی بھی گذر جانے ہیں لیکن کوٸ حال نہیں ملک کی معیشت  کا ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انصاف اور ایمانداروں کی حکومت نے بے ایمانی اور کرپشن میں 4درجے ترقی کر لی ہے یعنی 4ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ۔۔۔بڑا برا حال ہے غریب عوام کا اداروں کے غیر جانبدار ہو کے کام کرنے کا اور عوام کی خدمت کرنے کا اب تو ایک خواب ہی رہ گیا ہے حقیقت میں ملک کا اداروں کا عوام کی خدمت والا مقصد ہی کہیں شاید فوت ہو چکا ہے خدا کیلیۓ اس کرپشن کے عذاب کو جنگی بنیاد پر ختم کریں اور اپنے ہی اداروں اور ملک وقوم کو نقصان پہنچانے والوں کا سخت محاسبہ کریں سخت سزاٸیں دیں تاکہ دوسروں کو بھی پتہ ہو کہ اداروں یا ملک وقوم کیساتھ غداری کرنے والوں کا عبرتناک انجام ہوتا ہے تو ہر کوٸ ہزار بار سوچے گا بے ایمانی کرنے سےپہلے کہ اگر پکڑا گیا تو میں اور میراخاندان نشان عبرت بنا دیۓ جاٸیگے تو کسی کی جرات بھی نہیں ہوگی بےایمانی کر کےملک و قوم کو نقصان پہنچانے کی  میرے گھر کو آگ لگی میرے اپنے ہی چر


اغ سے۔۔۔۔

Comments

Popular Posts