ORTIN عورتیں
جو گیلی لکڑیوں کو پھونکیں مار کر چولہا جلاتی تھیں
جو سلوں پر سرخ مرچیں پیس کر سالن پکاتی تھیں
صبح سے شام تک کاموں میں. مصروف... لیکن پھر بھی مسکراتی تھیں تپتی دوپہر میں سر اپنا ڈھک کر ملنے آتی تھیں
وہ جو پنکھے ہاتھ سے جھلتی تھیں اور پھر بھی تھکتی نہ تھیں
وہ جو دروازے پہ رک رک کر دیر تک رسمیں نبھاتی تھیں
پلنگوں پر نفاست سے دری اور چادر بچھاتی تھیں
بصد اصرار مہمانوں کو سرہانے بٹھاتی تھیں
اگر گرمی زیادہ ہو تو روح افزا پلاتی تھیں
جو اپنی بیٹیوں کو سوئیٹر بنانا سکھاتی تھیں
سلائی کی مشینوں پر کڑے روزے بیتاتی تھیں
بڑی پلیٹوں میں جو افطار کے حصّے بناتی تھیں
جو کلمےکاڑھ کر لکڑی کے فریموں میں سجاتی تھیں
دعائیں پھونک کر بچوں کو بستر پر سلاتی تھیں
اور اپنی جائے نمازیں موڑ کر تکیہ لگاتی تھیں
کوئی سائل جو دستک دے اسے کھانا کھلاتی تھیں
پڑوسن مانگ لے کچھ، باخوشی دیتی دلاتی تھیں
جو رشتوں کو برتنے کے کئی نسخے بتاتی تھیں
محلے میں کوئی مر جائے تو آنسو بہاتی تھیں
کوئی بیمار پڑ جائے تو اس کے پاس جاتی تھیں
کوئی تہوار ہو تو خوب مل جل کر مناتی تھیں
🤔🤔🤔🤔🤔وہ کیسی عورتیں تھیں؟؟ وہ کہا ں گئیں😂
میں جب گھر اپنےجاتا ہوں تو فرصت کے زمانوں میں
انہیں ہی ڈھونڈتا پھرتا ہوں گلیوں اور مکانوں میں
کسی میلاد میں، جزدان میں، تسبیح کے دانوں میں
کسی برآمدے کے طاق پر، باورچی خانوں میں
مگر اپنا زمانہ ساتھ لیکر کھو گئی ہیں وہ
🤔🤔🤔🤔🤔🤔🤔🤔🤔کہاں.گئیں.وہ.عورتیںkahan. gaein. voodrtinکسی اک قبر میں ساری کی ساری سو گئی ہیں وہ...


Comments
Post a Comment
تنقید براۓ اصلاح کیجیۓ دشمنی مت کیجیۓ مشورے بھی دے سکتے ہیں
Criticism for correction, do not be hostile, can also give advice