واہ کیاکام کیا ہے چوروں کو مور پڑ گۓ

 کچھ دن پہلے بھیا کو کھانا دینے وئیر ہاوس گیا ، کھانا رکھ کر جب واپس جانے لگا تو بھیا نے آواز ماری علی بات سن ۔


میں نے کہا جی بھیا ! بھیا نے کہا علی کمائی کرنا چاہتا ہے کیا ؟ میں نے کہا بھیا نیکی اور پوچھ پوچھ ۔



بھیا نے کہا کہ میرے دوست انکل سعید جو رنڈوئے ہیں ، آجکل زنانہ آئ ڈی بنا کر بہت سے نوجوانوں اور اپنے جیسے رنڈوؤں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں ۔


میں نے کہا بھیا ہم کو کیا ان کو موج میلے کرنے دیں یہ کہہ کر میں اٹھ کھڑا ہوا ۔


بھیا نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ وہ "زنانی"  بن کر اپنے ہم عمر انکلوں سے روز پانچ دس ہزار اینٹھ لیتے ہیں ، اور ہم کو اپنے کارنامے فخر سے سناتے ہیں ۔


اب اگر تو جو خود کو ٹھگوں کا ٹھگ سمجھتا ہے ، اگر تو انکل سعید کو  ٹھگ تو میں تیری قابلیت مانوں ، اور ہاں انکا دعوی ہے کہ انکو کوئی "مائی کا لعل یا مائی کی لالی"  چونا نہیں لگا سکتی ہے ۔


میں نے کہا کہ انکی مردانہ آئ ڈی دیں اور ایک ہفتہ میں رزلٹ آپکے سامنے ہو گا ، گھر آیا آئ ڈی سرچ کی ریکویسٹ سینڈ کی اور انکل سعید کی پوسٹ پر تین سے چار کمنٹس داغ دئیے ۔


اگلے دن انکل سعید کے انبکس کا دروازہ بجایا اور کہا کہ سر آپ بہت بڑے لکھاری ہیں ، میں آپ سے کچھ سیکھنا چاہتی ہوں میں بہت عرصے سے آپکی شئیر پوسٹ کمال صاحب کی آئ ڈی پر پڑھتی رہی ہوں ۔


(کمال صاحب انکل سعید کے دوست ہیں ) انکل سعید نے کہا کہ تم  لڑکی ہو اس کا کیا ثبوت ہے ؟ میں نے کہا کہ میں 35 سالہ کنواری دوشیزہ اور سکول ٹیچر ہوں ۔


انکل سعید نے کہا کہ میں آپکی آواز کا رس اپنے کانوں میں گھولنا چاہتا ہوں ، میں نے دل میں کہا کمینہ بڈھا ٹھرکی ہے ۔


اور پلان کے مطابق وائس چینجر سے خمار بھری آواز سے ایک وائس میسج کیا ، انکل سعید آواز سن کر ہی پاگل ہوئے جا رہے تھے ۔


خیر دو دن تک باتیں ہوتی رہی اب انکل سعید نے تصویر کا مطالبہ کر دیا ، میں بھی مکمل تیاری سے تھا ٹغل کے سیلون سے نقاب اوڑھے آنکھوں میں کاجل آئ برو بنوا کر دو تصویریں سینڈ کر دی ۔


اگلے دن انکل سعید نے پورا چہرہ دکھانے کی فرمائیش کر دی ، میں نے پومی خواجہ سراء کی منتیں کرکے اس سے تصویر حاصل کی اور سینڈ کر دی ۔


اب تو انکل سعید مکمل پاگل اور میرے حسن کی تعریفیں کرنے لگے ، انکل نے کہا کیا تم مجھ سے شادی کر سکتی ہو ؟ 


لوہا گرم دیکھ کر میں نے کہا شادی تو میں کمال صاحب سے کرو گئی ، وہ ہر ہفتے مجھ کو شاپنگ کے پیسے بھیجتے ہیں ، کمال انکل کا نام سننا تھا کہ انکل سعید نے کہا اس گنجے پر لعنت بھیجو ، اب کے بعد میں تمہاری تمام ضروریات پوری کرو گا ۔


میں نے کہا تو جانو ! جانو سننا تھا کہ انکل سعید کی باچھیں کھل گئی ، انکل سعید بولے جی جانِ سعید ، میں نے کہا کہ وہ کھاڈی پر سیل لگی پلیز پیسے دیں تاکہ آپ کو جب ملنے آو تو کھاڈی سے خریدے کپڑے پہن کر آو ۔


انکل نے کہا کہ پیسے کس کے ہاتھ بھیجو میں نے کہا کہ اپنا جاز کیش نمبر دیتی ہو اس پر سینڈ کر دیں ، اس نے پانچ ہزار سینڈ کر دئیے ، لیکن سارا دن مختلف نمبروں سے کالیں کرتا رہا ۔


اگلے دن انکل سعید نے کہا کہ تم کالز کیوں نہیں اٹھا رہی ؟ میں نے کہا کہ ڈارلنگ میں ان ناون نمبرز سے کال ریسو نہیں کرتی ۔


اب میں ہر روز ہزار دو ہزار منگواتا انکل سعید خوشی خوشی بھیج دیتے ، اب انکل سعید کا مطالبہ روز روز روبرو ملنے کا بڑھتا جا رہا تھا 😅😅😅😅😅😅۔


بھیا سے کہا کہ مچھلی تیار ہے اگر دو ہزار دیں تو  سکری شاٹ آپکو مل سکتے ہیں ، اور ہاں آپ نے میرے گوڈوں کو بھی ہاتھ لگا کر تسلیم کرنا ہے کہ گرو جی تسئی مہان او ۔ 


بس پھر ملاقات کا دن آ پہنچا ایک دن پہلے رینٹ کی گاڑی پر ملنے آنے کا کہہ کر پانچ ہزار اور منگوائے اور مطلوبہ جگہ پر پہنچنے کی حامی بھری ۔


انکل سعید وقت سے دس منٹ پہلے پہنچ گئے ، آدھا گھنٹہ گزرا ایک گھنٹہ اب انکل سعید نے کالز کرنا شروع کر دی ۔


میں نے کال اٹھائی انکل نے غصے سے کہا تم ابھی تک آئی نہیں ، میں نے اب انکل کا تراہ نکالنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ ابے او رنڈوئے موٹے ڈھیڈل کمینے اپنی عمر دیکھ اور شوق ۔


اگر آج کے بعد کسی لڑکے کو لڑکی بن کر ٹھگا تو کمینے سارے سکرین شاٹ محلے میں بانٹ دوں گا ، اب انکل سعید دفتر آ کر بھیا سے ہاتھ جوڑ کر پتا نہیں کیوں کہہ رہے تھے کہ یار پلیز علی کو سمجھا میری عزت کا بھرم رکھے اور میرے پیسے واپس کرے🤔🤔🤔🤔🤔🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣 ۔۔


#Mental

Comments

Popular Posts